خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کینیڈا میں گرفتار

ٹورنٹو:(ملت+اے پی پی) پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس ماریہ اخوند ڈپارٹمنٹل اسٹور میں چوری کے الزام میں گرفتار کر لی گئیں۔ اسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس نے جہاز کے کپتان سے بھی پوچھ گچھ کی ہے، ماریہ کی وڈیو سی سی ٹی وی کیمروں پر ریکارڈ ہو گئی ہے، ماریہ اخوند کو پی کے 784 میں واپس آنا تھا، گرفتاری کی وجہ سے کراچی نہیں پہنچ سکیں۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی سے ہٹ کر کسی فعل کی ذمے داری انفرادی ہوتی ہے۔