خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے کی لاجواب سروس جاری

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) باکمال لوگوں کی لاجواب سروس ، کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز سامان چھوڑ آئی ، مسافروں کا بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ اسلام آباد پر احتجاج ۔ پی آئی اے نے مسافروں کا سامان چھوڑنے کی ریت برقرار رکھی ، لاجواب سروس کے باکمال لوگ کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 300 کے مسافروں کا سامان کراچی ہی چھوڑ آئے ، اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے پر مسافرکئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی سامان نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے جبکہ پی آئی اے حکام مسافروں کو سامان جلد پہنچنے کی یقین دہانیاں کراتے رہے ۔