خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری رواں سال جون تک مکمل کرلی جائے گی

پی آئی اے کی نجکاری رواں

پی آئی اے کی نجکاری رواں سال جون تک مکمل کرلی جائے گی

کراچی:(ملت آن لائن) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی نجکاری رواں سال جون تک مکمل کرلی جائے گی۔ وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا کہنا کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری سے 600 ارب روپے سالانہ بچائے جا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی واحد قومی ایئر لائن پر قرضوں اور خسارے کا بوجھ بے قابو ہوگیا۔ حکومت نے ایک بار پھر نجکاری کی کوشش شروع کردیں۔

قومی ایئر لائن شدید مالی بحران کا شکار ہے اور ادارے پر واجب الاادا رقم کا حجم سوا 300 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ حکومت نے ایک بار پھر ادارے کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔ نجکاری رواں سال جون تک مکمل کرلی جائے۔

یاد رہے کہ سنہ 2016 میں پی آئی اے کو پرائیوٹ لمیٹڈ بنا کر نجکاری کی جانی تھی تاہم ملازمین کے احتجاج کے باعث نجکاری روک دی گئی تھی۔

وزیر برائے نجکاری کا کہنا ہے کہ اس بار ادارے کی نجکاری کو ہر حال میں مکمل کیا جائے گا۔ دانیال عزیز کے مطابق خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری سے سالانہ 600 ارب روپے بچائے جاسکتے ہیں۔ ان اداروں کے نقصانات کا حجم ساڑھے 800 ارب روپے ہوگیا ہے۔