خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے کی پرواز میں موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کا نرالا انداز

پی آئی اے کی پرواز میں موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کا نرالا انداز

لاہور:(ملت آن لائن)پی آئی اے کی پرواز میں فضائی میزبانوں نے موسم بہار کو دلچسپ انداز میں خوش آمدید کہا اور مہمانوں میں پھول اور گجرے تقسیم کیے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 304 میں فضائی میزبانوں نے دلچسپ انداز میں لوک گیتوں پر موسم بہار کو خوش آمدید کہا۔

فضائی میزبانوں نے دوران پرواز مسافروں میں پھول اور گجرے بھی تقسیم کیے۔

ترجمان پی آئی اے نے اس حوالے سے بتایا کہ موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے دلچسپ انداز اپنایا ہے اور یہ نرالا انداز ایک ماہ تک مسافروں کو دیکھنے کو ملے گا۔

دوران پرواز فضائی میزبانوں کے انوکھے انداز کو مسافروں نے بھی بے حد پسند کیا اور روایتی ثقافتی گانوں پر تالیاں بجاتے رہے۔