خبرنامہ پاکستان

پی ایس ایل،غیر ملکی کھلاڑیوں کیخلاف بیان‘ خواتین وکلا نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھیج دیا

لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان سپر لیگ فائنل میں شرکت کرنیوالے غیر ملکی کھلاڑیوں کے بارے عمران خان کے غیر مناست بیان دینے پر2خواتین وکلاء نے چیئرمین تحریک انصاف کو لیگل نوٹس بھیج دیا ۔تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کو بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے بارے بیان دے کر عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیگل نوٹس وکیل ایس پروین اور حفضہ مافیہ کی جانب سے بھیجا گیا ہے اور اس نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خا ن15 دن کے اندر قوم سے اپنے بیان پر معافی مانگیں۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فائنل میں شریک غیرملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر اور ریلو کٹے کہا تھا۔