خبرنامہ پاکستان

پی ایس ایل بھی صوفیوں ہی کی طرح محبت بانٹے گا: عابدہ پروین

پی ایس ایل بھی

پی ایس ایل بھی صوفیوں ہی کی طرح محبت بانٹے گا: عابدہ پروین

دبئی:(ملت آن لائن) بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی سنگر عابدہ پروین نے کہا ہے کہ صوفیوں‌ کا پیغام محبت بانٹنا ہے، کرکٹ اور پی ایس ایل بھی محبت بانٹنے کا ذریعہ ہے. ممتاز گلوکارہ عابدہ پروین نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں اور جشن کا مقصد محبت پھیلانا ہے. ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ایسی نسبت اور تعلق ضروری ہے، جو فاصلوں اور دراڑوں کو ختم کرے. سب سے بڑا کام لوگوں‌کے دلوں میں‌ جگہ بنانا ہے اور پی ایس ایل کا یہ سیزن یہ کام بڑے اہتمام کے ساتھ کرے گا. صوفی سنگر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے خود کو یاد رکھنے کا جو طریقہ وضع کیا ہے، وہ لوگوں کو قریب لاتا ہے، ایک دوسرے کی مدد کی تحریک دیتا ہے، یہ طریقہ ایک طرح کا جشن ہے.عابدہ پروین نے کہا کہ اے آر وائی نے لوگوں کو قریب لانے کا بڑا کام کیا ہے. کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال میں لوگوں کو قریب لانے، ان کے دلوں میں گھر کرنے کا جذبہ ہے، جس پر میں مبارک باد دیتی ہوں۔ اس سے غم زدہ لوگوں کو خوشیاں ملیں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آج شام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے، یہ اسٹیڈیم متحدہ عرب امارات میں موجود تین میدانوں میں سے ایک ہے.
انتظار کی گھڑیاں‌ ختم، پی ایس ایل کا میگا ایونٹ آج شروع ہوگا، دبئی میں‌ میلہ سج گی
یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری میں‌ چھ ٹیمیں‌ مدمقابل ہوں گی، ٹرافی کے لیے کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ٹکرائیں‌گے. یہ ٹورنامنٹ 24دنوں پر محیط ہے، جس کے دوران 34 سنسنی خیز مقابلے ہوں گے۔
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب شائقین مدتوں یاد رکھیں گے:نجم سیٹھی
افتتاحی تقریب میں عابدہ پروین، علی ظفر اور شہراز رائے سمیت مختلف فن کار پرفارم کریں گے۔ چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس کو شائقین کرکٹ مدتوں یاد رکھیں گے.