خبرنامہ پاکستان

پی ایس ایل تھری کا فیصلہ کن معرکہ، پشاور اور اسلام آباد کل مدمقابل ہونگے

پی ایس ایل

پی ایس ایل تھری کا فیصلہ کن معرکہ، پشاور اور اسلام آباد کل مدمقابل ہونگے

کراچی: (ملت آن لائن) پی ایس ایل تھری کے فیصلہ کن معرکے میں کل پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں جیت کی جنگ چھڑے گی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دبئی سے کراچی پہنچ گئی، کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ پی ایس ایل کی نمبر ون ٹیم اور براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم گزشتہ رات اولڈ ائیر پورٹ کراچی پہنچی جہاں وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، ٹیم کو پولیس، رینجرز اور کمانڈوز کے حصار میں ائرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ پاکستان آنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑیوں میں اسٹیون فن، لیوک رونکی، جین پال ڈومینی، چیڈوک والٹن اور سیموئیل بدری شامل ہیں جنہوں نے سیکیورٹی کو بہترین قرار دیا۔ فائنل سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کریں گی، اس موقع پر دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے جبکہ ایونٹ کی ٹرافی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ٹائٹل کا دفاع کرنے پشاور زلمی کی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی
پاکستان سپرلیگ تھری فائنل کیلئے پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا، فیصلہ کن معرکے میں آئی سی سی ایوارڈ یافتہ امپائر علیم ڈار کے ساتھ شوزب رضا فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ احمد شہاب ٹی وی امپائر جبکہ راشد ریاض ریزرو امپائر مقرر کئے گئے ہیں جبکہ میچ ریفری کے فرائض سری لنکا کے روشن ماہناما نبھائیں گے۔