خبرنامہ پاکستان

پی ایس ایل تھری کی فاتح ٹیم کے ساتھ جشن منائیں‌ گے: عمران خان

پی ایس ایل

پی ایس ایل تھری کی فاتح ٹیم کے ساتھ جشن منائیں‌ گے: عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی نیک تمنائیں پی ایس ایل میں‌ شامل تمام ٹیموں اور فرنچائز کے ساتھ ہیں. پی ٹی آئی چیئرمین نے پی ایس ایل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے، میری دعائیں پی ایس ایل ٹیموں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں. انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، اقتدار میں آئے تو کرکٹ کاڈھانچہ مضبوط کرتے ہوئے کھیل کے شعبے میں میں مزید نکھار لائیں گے. عمران خان کا کہنا تھا کہ جو ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اس کے ساتھ جیت کی خوشیاں منائیں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے، ہمارے نیک نیک تمنائیں اس ٹورنامینٹ کے ساتھ ہیں.
کراچی کنگزکےانٹرنیشنل کھلاڑیوں سمیت پورا اسکواڈ لاہور پہنچ گیا
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن جاری ہے. لاہور میں‌ ناک آئوٹ مقابلے میں‌ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں. مقابلے کی فاتح ٹیم کا کل زندہ دلوں کے شہر میں کراچی کنگز سے مقابلہ ہوگا. اس میگا ایونٹ کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے بھرپور تیاری کی گئی ہیں. یاد رہے کہ ماضی کے برعکس اس سیزن میں چھ ٹیموں نے شرکت کی، ملتان سلطانز کا یہ پہلا سیزن تھا، جس کی قیادت شعیب ملک کر رہے تھے. البتہ سیزن کی مہنگی ترین ٹیم پلے آف مرحلے میں پہنچنے میں‌ ناکام رہی تھی.