خبرنامہ پاکستان

پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی

پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی

دبئی:(ملت آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں شامل ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں جہاں آج ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔ متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ایونٹ میں شامل ٹیمیوں کے کپتان دبئی پہنچ چکے ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ٹرافی کی رونمائی تقریب سجائی جائے گی جس میں فرنچائز مالکان، مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام شریک ہوں گے۔ پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا جائے گا جہاں تمام ٹیموں کے کپتان اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں گے۔ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔