خبرنامہ پاکستان

پی ایس ایل فائنل : کراچی کی قسمت جاگ گئی، وزیراعلیٰ سندھ

پی ایس ایل فائنل

پی ایس ایل فائنل : کراچی کی قسمت جاگ گئی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:(ملت آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کے 25 مارچ کو کراچی میں ہونے والے فانئل کے دوران شہر کو پودوں اور رنگ برنگی روشنیوں سے سجانے کا حکم جاری کردیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کے 25 مارچ کو کراچی میں ہونے والے فائنل کے انتظامات کے لیے اکیس کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی اور شاہراہوں کی مرمت کے لیے ساڑھے 13 کروڑ جبکہ امن و امان اور دیگر انتظامات کے لیے ساڑھے 7 کروڑ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وزارت اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو فنڈز کی فوری فراہمی اور شہر کو نہایت ہی خوبصورت بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنادیا ہے، 23 مارچ سے شہر کو رنگ برنگی روشنیوں اور پودوں سے سجانے کی ہدایت کی دی گئی ہے، شہر کراچی 23 مارچ سے 25 مارچ تک سجا رہے گا۔
پی ایس ایل فائنل پرحکومت کا شٹل سروس چلانے کا اعلان
خیال رہے کہ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر 300گاڑیوں پرمشتمل شٹل سروس چلائی جائے گی، شٹل سروس کےسینتالیس سینٹرزہوں گے۔
پی ایس ایل فائنل، سیکیورٹی اداروں کی تیاریاں آخری مراحل میں
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کراچی کے نوجوان پی ایس ایل فائنل کو انجوائے کریں میں ان سے تفریح کا موقع چھیننا نہیں چاہتا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ پارکنگ ایریاز میں واش روم اور پینے کے پانی کی سہولتیں ہونی چاہئیں۔