خبرنامہ پاکستان

پی ایس ایل فائنل کی فاتح ٹیم کون ہوگی؟ منظور وسان کی اہم پیش گوئی

پی ایس ایل

پی ایس ایل فائنل کی فاتح ٹیم کون ہوگی؟ منظور وسان کی اہم پیش گوئی

کراچی:(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت منظور وسان نے پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی فاتح ٹیم ہوگی۔ سیاسی حلقوں میں اپنے خوابوں اور پیش گوئیوں کی وجہ سے مشہور صوبائی وزیر نے اب کی بار کسی سیاسی جماعت کے مستقبل یا الیکشن کی پیش گوئی نہیں بلکہ انہوں نے پاکستان سپرلیگ کے فائنل کی فاتح ٹیم کے بارے میں بتایا۔ پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیمیں ہماری اپنی ہی ہیں تاہم اگر کراچی کنگز فائنل تک رسائی حاصل کرتی تو میچ دیکھنے کی بات اور ہوتی۔
آئندہ سال پی ایس ایل 4 کے آدھے میچ پاکستان میں ہوں گے،نجم سیٹھی
منظور وسان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل کی وجہ سے شہر میں ہرطرف کرکٹ کا جنون دیکھنے کو مل رہا ہے، میں نے خود میچ دیکھنے کےلیے 12 ہزار والی 7 ٹکٹیں خریدیں اور اہل خانہ کے ہمراہ میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم جاؤں گا۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت نے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ’ یونائیٹڈ اور زلمی کے مابین ہونے والا فائنل پشاور کی ٹیم جیتے گی اور شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا‘۔
پی ایس ایل فائنل : پشاور زلمی کی ٹیم کراچی پہنچ گئی
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس ضمن میں صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔