خبرنامہ پاکستان

پی ایس ایل میچ پاکستانی عوام کے امن پسند ہونے کا ثبوت ہے، شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب

پی ایس ایل میچ پاکستانی عوام کے امن پسند ہونے کا ثبوت ہے، شہبازشریف

لندن:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل میچ میں جوش وخروش پاکستانی عوام کے امن پسند ہونے کا ثبوت ہے، میچ کا انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اوردشمنوں کی شکست ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ کھلاڑیوں نے پرامن اور شاندار ماحول میں شاندارکارکردگی دکھائی ، پی ایس ایل میں شائقین کرکٹ نے ٹیموں کی بھرپورحوصلہ افزائی کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہورکے جوش وخروش نے پی ایس ایل کی میزبانی کا حق ادا کردیا، میچ میں جوش وخروش ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام امن پسند ہیں، میچ کا انعقاد پُرامن پاکستان کی جیت اوردشمنوں کی شکست ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی عوام کو بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا، پنجاب حکومت نے آج کے میچ کیلئے بھی شاندارانتظامات کیے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف
گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پی ایس ایل ٹیمیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ امید ہے پلے آف سنسنی خیزہوں گے، ہوم کراؤڈ ،ہوم گراؤنڈز اور شاندارکرکٹ پی ایس ایل تھری کو مزید پُر لطف اوردلچسپ بنائیں گے، عوام جائیں اور میچز انجوائے کریں۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لندن ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن کادورہ نجی ہے، باہم دست و گریباں ہونے کے بجائے تمام ادارے مل بیٹھ کر پاکستان کی ترقی کے لئے کام کریں، ملک نفرتوں اور جھگڑوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو کسی تصادم کی طرف جانے سے بچانا ہوگا، بات چیت کےذریعے پاکستان کو مستقبل روشن بنائیں۔