خبرنامہ پاکستان

پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کوسپورٹ کریں گے، گورنرسندھ

پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کوسپورٹ کریں گے، گورنرسندھ

کراچی:(ملت آن لائن) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کوسپورٹ کریں گے، قیام امن سے کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوئیں ہیں اور ویسٹ اینڈیزکی ٹیم بھی پاکستان میں کھیلے گی۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں گیارہویں عالمی موبائل کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ شہر میں امن اوامان کی فضاء کے سبب تجارتی و ثقافتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ۔ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات میں کو لیشن پارٹنر شپ کی نئی اسطلاح سامنے آئی ہے، پی ٹی آئی پی پی پی سے ملی ہیں تو ظاہرکیوں نہیں کررہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں ہم نے کسی اور کو ووٹ دیئے اور کسی اور نے کسی اور کو ووٹ دے دیئے، کسی دوسرے کے جلسوں میں جا کر نعرے لگایا یاجوتا پھینکنے کا عمل درست نہیں ہے۔ پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کوسپورٹ کریں گے، قیام امن سے کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوئیں ہیں ویسٹ اینڈیزکی ٹیم بھی پاکستان میں کھیلے گی۔ انکا کہنا تھا کہ کسی دوسرے کے جلسوں میں جاکرنعرے لگایا یاجوتا پھینکنے کا عمل درست نہیں ہے، پاکستان جمہوری ملک ہے یہاں پر ہرکسی کو اپنی بات کرنے کی آزادی حاصل ہے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ صرف چین سے ہی نہیں بلکہ دنیا کی توجہ کا مرکز پاکستان ہے، معاشی ترقی کے اثرات ہرآدمی تک پہنچنے چاہیئے ملک کی ترقی کے لئے بیکنگ اورپرائیوٹ سیکٹر کو مل کرکام کرناچاہیئے، معیشت کو ڈیجیٹلائیز کرکے کافی فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔