خبرنامہ پاکستان

پی ایس ایل 3: آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل 3

پی ایس ایل 3: آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے

دبئی: (ملت آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن کے لیے آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل سیزن تھری کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا۔ یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ایس ایل تھری میں پہلا میچ ہو گا، جو مصباح الحق کی قیادت میں پی ایس ایل کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ دوسری جانب دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو رواں سیزن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پی ایس ایل3: جنید، طاہر کی شاندار بولنگ کی بدولت ملتان دوسرے میچ میں بھی کامیاب
آج پی ایس ایل کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ کو پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز نے 43 رنز سے شکست دی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے شروع ہوچکا ہے جس کے ابتدائی میچز یو اے ای میں جب کہ ایلیمینیٹر میچز 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں ہوں گے اور فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔