خبرنامہ پاکستان

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

رسالپور:(اے پی پی)پاکستان ائر فورس اکیڈمی رسالپور کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میںبحثیت مہمان خصوسی ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل عابدین اونال اور پاکستان ائر فورس کے سربراہ سہیل امان نے شرکت کی ۔ تقریب میں 135 ویں جی ڈی پی، 80 اور 81 ویں انجنیئرنگ کورسز کے گریجویٹ پاس آؤٹ ہورہے ہیں، پاس آئوٹ ہونے والے 164کیڈٹس میں 12خواتین آفیسرز بھی شامل ہیں۔ ترک فضائیہ کے سربراہ نے پریڈ کا معائنہ کیا، پاک فضائیہ کے شیر دل اسکواڈرن نے شاندار فضائی کرتب کا مظاہرہ بھی کیا۔