خبرنامہ پاکستان

پی اے سی اجلاس :چئیرمین آڈٹ حکام سے الجھ پڑے

اسلام آباد:(اے پی پی)پی اے سی کے اجلاس میں گھپلوں کی نشاندہی پرچیئرمین این ایچ اے آڈٹ حکام سے الجھ پڑے، کہنے لگے ایڈٹ والوں کو قوانین کا پتہ ہی نہیں۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی صدارت میں جاری ہے، اجلاس میں این ایچ اے میں گھپلوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑنے بتایا کہ خانیوال ملتان موٹروے کے منصوبے کی توسیع میں کوئی گھپلا نہیں ہوا ہم نے ایک ارب کی بچت کی۔ کمیٹی نے کہا کہ اگرایک ارب کی بچت کی ہے توپھرلاگت آٹھ اعشاریہ تین ارب سے بڑھا کرتیرہ اعشاریہ چھتیس ارب کیوں کی گئی۔ چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ آڈٹ والے ہرمعاملہ میں انکوائری اورگھپلوں کی بات کرتے ہیں جہاں بھی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے ہم خود انکوائری کرتے ہیں، آڈٹ والوں کوکئی قوانین کا پتا ہی نہیں ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ بیرونی فنڈنگ سے بننے والے منصوبوں میں چالیس فیصد کرپشن ہوتی ہے ۔