اسلام آباد:(اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 50کیچ کے تین پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔ پی بی 50 کیچ بلوچستان میں 31 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوا تھا تاہم ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے حتمی نتیجہ جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نےاز خود نوٹس لیا تھا۔ الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے حلقے کے 3پولنگ اسٹیشنوںمیں دوبارہ انتخابات کاحکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔