خبرنامہ پاکستان

پی سی اوکے تحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے، کیپٹن(ر)صفدر

پی سی اوکے

پی سی اوکے تحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے، کیپٹن(ر)صفدر

اسلام آباد:(ملت آن لائن)+اے پی پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرکا کہنا ہے کہ نواز شریف عوامی لیڈرہیں عوامی لیڈرکافیصلہ عوام کوکرناچاہیے، پی سی اوکےتحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو پتہ چل گیا یہاں برائے نام جمہوریت رکھی جاتی ہے، جمہوریت کےنام پرپس پردہ کوئی اورطاقتیں کام کررہی ہیں، عدالتوں میں خوف وہراس محسوس کرتے ہیں، خوف وہراس کوتحریک عدل ہی ختم کرسکتی ہے۔ کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ افتخارچوہدری نےعدالتوں کوتھانےمیں بدل دیا، لوگ سپریم کورٹ کی عمارت کوانصاف کےلئےدیکھتےہیں، عدالتیں قوانین کی تشریح کیلئےہیں ڈکٹیشن کیلئےنہیں، وقت آگیا ہے جج صاحبان بھی کہیں گے فیصلے پارلیمان کرے۔ نواز شریف کے داماد نے کہا کہ راستہ اس طرف نکل رہا ہےاختیارات کوکنٹرول کیاجائے، نوازشریف ان کی بیٹی اوردامادعدالتوں میں حاضرہیں، بچوں کو بلانا ہے تو پہلے پرویز مشرف کو پیش کریں، پی سی اوکےتحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے۔
تمام عدالتیں اورجج پاکستان کی امانت ہیں، کیپٹن صفدر
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ہےاورروزعدالتوں میں کھڑےہوتےہیں، جمہوریت میں ووٹ کےذریعےجوبن جائےوہ بن جاتاہے، واجدضیا آج کل ڈرے ہوئے ہیں ،کیاہوگاکدھرجاؤں گا، مشاہدحسین کی جمہوریت کیلئے قربانیاں ہیں ان کی ضرورت تھی۔ کیپٹن(ر)صفدر نے کہا نواز شریف عوامی لیڈرہیں عوامی لیڈرکافیصلہ عوام کوکرناچاہیے، یوسف رضاگیلانی کوبھی نا اہل کیا گیا تھا فیصلہ کیوں قبول کیا، نواز شریف عوامی لیڈر ہیں، یوسف رضا گیلانی لیڈرنہیں تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی جب پارٹی بنائیں گےتب لیڈرہوں گے، شاہدخاقان عباسی ابھی ایم این اے اوروزیراعظم ہیں۔