خبرنامہ پاکستان

پی سی بی فواد عالم پر ایک بار پھر مہربان ہوگیا

پی سی بی فواد عالم پر ایک بار پھر مہربان ہوگیا

لاہور:(ملت آن لائن) ماضی میں نظر انداز قومی کرکٹر فواد عالم پر پی سی بی ایک بار پھر مہربان ہوگیا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود فواد عالم کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا تھا جس کی وجہ سے میڈیا میں گزشتہ کئی ہفتوں سے قومی سلیکشن کمیٹی پر تنقید ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی ذاتی مداخلت کے بعد فواد عالم کو پیر کو لاہور میں طلب کیا جارہا ہے، جہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈکوچ مکی آرتھر، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور دیگر کوچزنیٹ پر ان کی صلاحیتوں کو پرکھیں گے۔ فواد عالم پاکستان کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں اوپنر کی حیثیت سے سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے، اگر مکی آرتھر نے گرین سگنل دیدیا تو وہ بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں، اس حوالے سے گزشتہ روز لاہور میں شیڈول ایک تقریب کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ فواد عالم سمیت کسی بھی کھلاڑی سے ناانصافی نہیں کی جائے گی، انھیں جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا تاثر غلط ہے، انھیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بلا رہے ہیں تاہم چیف سلیکٹر کاکہنا تھا کہ ایک روزہ اور ٹوئنٹی20 طرز کی کرکٹ میں ٹیم سیٹ ہے، البتہ ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود فواد عالم کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا تھا جس کی وجہ سے میڈیا میں گزشتہ کئی ہفتوں سے قومی سلیکشن کمیٹی پر تنقید ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی ذاتی مداخلت کے بعد فواد عالم کو پیر کو لاہور میں طلب کیا جارہا ہے، جہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈکوچ مکی آرتھر، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور دیگر کوچزنیٹ پر ان کی صلاحیتوں کو پرکھیں گے۔ فواد عالم پاکستان کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں اوپنر کی حیثیت سے سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے، اگر مکی آرتھر نے گرین سگنل دیدیا تو وہ بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں، اس حوالے سے گزشتہ روز لاہور میں شیڈول ایک تقریب کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ فواد عالم سمیت کسی بھی کھلاڑی سے ناانصافی نہیں کی جائے گی،