خبرنامہ پاکستان

پی سی بی نے 7 امپائرز کو ایک سالہ کنٹریکٹ سے نواز دیا

پی سی بی نے 7 امپائرز کو ایک سالہ کنٹریکٹ سے نواز دیا
لاہور(ملت آن لائن) پی سی بی نے 7امپائرز کو ایک سالہ کنٹریکٹ سے نواز دیا۔
پی سی بی نے 7امپائرز کو معاہدوں سے نواز دیا جن میں احسن رضا، شوذب رضا اور احمد شہاب کو 95ہزار، خالد محمود، آصف یعقوب، ضمیر حیدر اور راشد ریاض کو 50ہزار ماہانہ ملیں گے، میچ ریفری انیس شیخ کو بھی ہر ماہ 50ہزار روپے حاصل ہوںگے، یہ معاوضے یکم جولائی سے آئندہ سال 30جون تک ادا کیے جائیں گے۔ احمد شہاب، خالد محمود،آصف یعقوب، راشد ریاض اور انیس شیخ اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے مابین شارجہ میں جاری سیریز میں ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں،اس بار کنٹریکٹ سے محروم رہ جانے والے امپائر ریاض الدین بی پی ایل میچزسپروائز کرنے میں مصروف ہیں۔