خبرنامہ پاکستان

پی سی بی کی شین وارن کو پی ایس ایل تھری میں کمنٹری کی پیشکش

پی سی بی کی شین وارن کو پی ایس ایل تھری میں کمنٹری کی پیشکش
لاہور: (ملت آن لائن) پی سی بی ذرائع کے مطابق اگر لیگ اسپنر سے معاہدہ ہو گیا تو پی ایس ایل کو چار چاند لگ جائیں گے کیونکہ شین وارن مہنگے ترین کمنٹیٹر کی حیثیت سے صرف اسکائی ٹی وی اور آسٹریلین چینل نائن کیلئے خدمات انجام دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس بار بھی ٹی وی پروڈکشن پی سی بی خود کر رہا ہے اور شعبہ مارکیٹنگ اس سلسلے میں سرگرم ہوچکا ہے کیونکہ اس مرتبہ پاکستانی لیگ کے میچز پڑوسی ملک بھارت میں بھی دیکھے جائیں گے جس کیلئے ایک چینل سے معاہدہ ہو چکا ہے ۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ کا میلہ، سپر اسٹار مچل جانسن، عمران طاہر، ڈیوائن براوو، کرس گیل، شین واٹسن ایان مورگن اور احمد شہزاد مہنگے ترین کھلاڑی ہونگے۔ نامور کرکٹر کارلوس بریتھویٹ، شین واٹسن، اینجلو میتھیوز، کولن منرو، تھیسارا پریرا کی بھی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سمیت پانچوں ٹیموں کے 9,9 کھلاڑی برقرار رہے جبکہ پلاٹنیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کے ایک ایک، سلور اور ایمرجنگ کیٹگری میں دو دو نئے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ پانچ سو ایک مقامی و بین الاقوامی کرکٹرز میں سے سولہ رکنی اسکواڈ کے بعد چار پلیئر سپلیمنٹری بھی چُنے جا سکتے ہیں، کل بیس کھلاڑیوں کا سیلری پیکج بارہ لاکھ ڈالر ہو گا۔ ملتان سلطانز سمیت تمام کی تمام چھ فرنچائز نو نو کھلاڑیوں کا انتخاب پہلے ہی کر چکی ہیں، سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔