خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج کامیاب بنانے کیلئے عاشورہ کے بعد کیمپ لگائے گی

لاہور(ملت+آئی این پی) تحر یک انصاف کا30اکتوبرکے احتجاج کو ہر صورت کا میاب بنانے کا فیصلہ ‘لاہور سمیت پورے پنجاب میں پارٹی تنظیموں کو عاشورہ کے بعد کیمپ لگانے کی ہدایات جاری کر دیں گئیں جبکہ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان19اکتوبر سے پنجاب کے دورے کا آغاز کریں گے ۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹرز کا دورہ کر نے کر نے کیلئے حکمت عملی مکمل کر لی ہے جسکے تحت چےئر مین عمران خان کا19اکتوبر کو ملتان ‘20اکتوبر کو فیصل آباد جبکہ 23سے 29اکتوبر تک شمالی پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کر یں گے جہاں وہ پارٹی تنظیموں اور کارکنوں سے ملاقاتیں او ر خطاب کر یں گے ۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف ہر صورت30اکتوبر کے احتجاج کا کا میاب بنانے کا فیصلہ کر چکی ہے جسکے لیے یوتھ ‘خواتین سمیت تمام ونگز اورتنظیموں کو یہ بھی ہدایات جاری کر دیں ہیں کہ عاشورہ کے بعد پورے صوبے میں عوام رابطہ مہم کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے حلقوں میں استقبالیہ کیمپ بھی لگائے اور عوام کو احتجاج میں شر کت کی دعوت دیں ۔