خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی انتخابات کےمطالبہ سےدستبردارنہیں ہوگی:قریشی

اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شفاف انتخابات کے انعقاد کے مطالبہ سے دستبردار نہیں ہو گی، الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی کیلئے اگر ریٹائرڈ حج نہیں مل رہے تو سول سروس کے لوگوں کو تعینات کر لیا جائے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم شفاف انتخابات کے مطالبہ پر قائم ہیں، نتائج کچھ بھی ہوں ہم اس مطالبہ سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ حکومت الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، ضروری نہیں کہ ریٹائرڈ حج ہی ممبر ہوں اگر چار جج نہیں مل رہے تو پھر سول سروس سے لوگ لئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے بھی ایسے لوگ لئے جا سکتے ہیں جو ایماندار ہوں اور جن کے کردار پر کوئی انگلی نہ اٹھائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سوموار کو قوم کو سرپراز دیں گے۔