خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی اور پی ایس پی میں‌ رابطہ

پی ٹی آئی اور پی ایس پی میں‌ رابطہ

کراچی:(ملت آن لائن) سینیٹ انتخابات نزدیک آتے ہی ملک کے دیگر صوبوں کی طرح‌ سندھ میں‌ بھی سیاسی سرگرمیاں‌ تیز ہوگئیں، اسی ضمن میں پی ٹی آئی اور پی ایس پی کے سینئر رہنمائوں‌میں‌ ملاقات ہوئی ہے. ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ملاقات میں‌ کراچی کےمسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی. پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی کو اس وقت شدید مسائل کا سامنا ہے، شہر کی حالت بہت خراب ہے، میئر بے اختیار ہے، پی ایس پی سے مل کرکراچی کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے. عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہے ہیں، شہر کی انتظامی صورت حال بہت بگاڑ گئی ہے. انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نجیب ہارون ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پرسینیٹ الیکشن لڑ یں گے. تیاریاں مکمل ہیں۔ اس موقع پر عمران اسماعیل نے سلمان مجاہد کی جانب سے ایک پی ٹی آئی کارکن پر گن تاننے اور اسے دھمکانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ دہرایا. دوسری جانب پی ایس پی رہنما رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ملکی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، کمیٹی تشکیل دی ہے۔ فیصلہ کیا ہے کہ ملاقاتوں‌ کا سلسلہ جاری رہے.
سازشوں کو ناکام بنا دیا، اب پی ایس پی کراچی کے مسائل کا اکلوتا حل ہے: مصطفیٰ کمال
رضا ہارون کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے سینیٹ انتخابات پر بھی تفصیلی بات ہوئی ہے. دونوں‌ ہی پارٹیاں‌ سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں. ماضی میں‌ بھی رابطہ رہا اور مستقبل میں جاری رہے گا.اس موقع پر رضا ہارون نے ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی بحران پر بھی تبصرہ کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں‌ بھی ایک رابطہ کمیٹی ہے، لیکن وہ ایسی کمیٹی نہیں، جس کے کنوینر اور ڈپٹی کنوینر پارٹی کے لیے مسائل پیدا کریں.
حماد صدیقی کی حمایت پر وسیم آفتاب اورعمران اسماعیل کی تند و تیز گفتگو
تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے میں‌ جب ایم کیو ایم پاکستان شدید مسائل کا شکار ہے، پی ٹی آئی اور پی ایس پی کی قربت اس کی مشکلات میں‌اضافہ کرسکتی ہے.