خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی بائیکاٹ پر نظرثانی کرے گی

اسلام آباد: (،ملت+اے پی پی) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے صدر طیب اردوان سے عمران خان کی الگ ملاقات کے لئے وقت لینے کیلئے ترک سفیر سے ملاقات کی۔ تاہم ترک سفیر نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کی صلاح دیدی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترک صدر سے عمران خان کی ملاقات کیلئے سفیر سے بات اس لئے کی کہ حکومت مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کو غلط رنگ نہ دے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ترک صدر اور عمران خان میں ذاتی تعلق ہے۔ ترک سفیر کی تجویز اور پاک ترک دوستی کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب فیصلہ کریںگے۔