خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی تیزی سے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے، عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے عمران خان کی طرف سے آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تیزی سے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے اس لئے عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔ وہ حکومت سندھ پر تو تنقید کرتے ہیں مگر خیبرپختونخواہ میں سینئر پولیس آفیسر اختر شاہ کی بجائے ایک جونیئر پولیس آفیسر کو وفاقی حکومت سے ملی بھگت کرکے آئی جی تعینات کیا ہے جو عمران خان کے دوغلاپن کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کے قصے عام ہیں اور کس طرح خلا?ں میں درخت لگانے کے چکر میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں حکیم اللہ محسود کی نگرانی میں پی ٹی آئی کی حکومت وجود میں آئی تھی مگر اب عوام عمران خان کو پہچان چکے ہیں اس لئے عمران خان آپے سے باہر آرہے ہیں۔