خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی سربراہ مملکت کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر بائیکاٹ کرے گی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے 17 نومبر کو پہلی بار کسی سربراہ مملکت کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر بائیکاٹ کرے گی ‘ مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ ہفتے کو بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں پی ٹی آئی مختلف سیاسی ایشوز پر قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاسوں اور مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کرتی آئی ہے تاہم جمعرات کو پہلی بار کسی غیر ملکی سربراہ مملکت ترک صدر طیب رجب اردگان کے خطاب کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی۔ قبل ازیں پی ٹی آئی نے چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر 2014 میں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا تھا جس کی وجہ سے ترک صدر کا دورہ ایک سال کیلئے ملتوی ہو گیا تھا تاہم پی ٹی آئی چین کے صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ضرور شریک ہوئی تھی۔