خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی لیڈر کو اپنی سیاسی ناکامیوں کا سامنا کرنے کے بعد مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں

اسلام آباد /سکھر(ملت + آئی این پی) جے یو آئی (ف)کے مرکزی امیر اور قومی کشمیر کمیٹی کے چےئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کی بحالی کے لئے قربانیاں دی ہیں، اس لئے کسی کو جمہوریت کے خلاف سازش کرنیکی کی اجازت نہیں دینگے، عمران خان کی سیاست نہیں پاگل پن ہے، پی ٹی آئی لیڈر کو اپنی سیاسی ناکامیوں کا سامنا کرنے کے بعد مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں ۔ جمعرات کو جے یو آئی کے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق وہ جمعرات کو صوبائی رہنما علامہ راشد محمود سومرو دیگر سے فون پر گفتگو کر رہے تھے ۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان جب کرکٹ کھیل رہے تھے ہم جمہوریت کی بحالی کے لئے تحریک چلارہے تھے جمہویت کی قدر بھی ہم جانتے ہیں سی پیک منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد عالمی استعماری قوتوں نے ملک کے خلاف سازشیں تیز کردی ہیں اور منصوبے کا نام بنانا چاہتے ہیں عمران خان کو اسلام آباد کو بند کرنے کا فیصلہ پوری قوم کے لئے لحمہ فکریہ ہے اگر ہم نے اپنے کارکنوں کو کال دی تو انہیں کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی ۔