خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کافیصل آباد میں جسلےکیلئے ضلعی انتظامیہ کوخط

لاہور:(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد کے اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔جس میں سیکیورٹی کے انتظامات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ دھوبی گھاٹ میں آٹھ مئی کو ہونے والے جلسے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی سی او فیصل آباد کو درخواست دے دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے مقامی رہنما پرویز کموکا کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آٹھ مئی بروز اتوار کو دھوبی گھاٹ میں جلسے کرے گی۔ جس میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان عوام سے خطاب کریں گے اور جلسے میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔اس لیے انتظامیہ انہیں جلسے کے لیے نہ صرف انتظامات بلکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی اقدامات کرے۔