خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک جلسے کیلئے وزیر داخلہ کا گرین سگنل، تیاریاں شروع

اسلام آباد:(اے پی پی) پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک میں جلسے کیلئے وزیر داخلہ چودھری نثار نے گرین سگنل دے دیا۔ 24 اپریل کو پارٹی کی بیسویں سالگرہ پر بھرپور دھوم دھڑکا ہو گا۔ پارک میں اسٹیج اور پنڈال کی جگہ کا انتخاب کر لیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوم تاسیس کا جلسہ تاریخی ہو گا۔ عمران خان جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ڈی چوک میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد تحریک انصاف نے ایف نائن پارک میں جلسے کے لئے جگہ کا انتخاب کیا ہے۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ جلسے میں ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے۔