خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کے جلسے کی جگہ تبدیل کردی گئی

اسلام آباد: (اے پی پی)تحریک انصاف نے اپنے یوم تاسیس پرجلسہ کی جگہ تبدیل کرلی، ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کہتے ہیں کہ اب چوبیس اپریل کو ڈی چوک پر ہونے والا جلسہ ایف نائن پارک میں کرینگے۔تحریک انصاف نے یوم تاسیس پرڈی چوک میں جلسہ کرنے کا اعلان کیاتھا تاہم اب جلسہ ڈی چوک کے بجائے ایف نائن پارک میں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ڈی چوک میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے جگہ تبدیل کی گئی،تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے یوم تاسیس پرچوبیس اپریل جلسہ ایف نائن پارک میں ہوگا۔