خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن 12 مارچ کو فیصلہ سنائیگا

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن 12 مارچ کو فیصلہ سنائیگا

اسلام آباد: (ملت آن لائن) الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کیس پر 12 مارچ کو فیصلہ سنائے گا الیکشن کمیشن تحریک انصاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس پر 12 مارچ کو فیصلہ سنائے گا ۔ چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ ہمارے ممبران سینیٹ انتخابات میں دوسرے صوبوں میں تھے، تمام ممبران کی آپس میں مشاورت نہیں ہوسکی ، 12 مارچ کو فیصلہ سنائیں گے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری مالیات سردار اظہر طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں، پر امید ہیں کہ 12 مارچ کو حق اور سچ کی فتح ہو گی۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مزید کارروائی کے حوالے سے فیصلہ کرے گا ، تحریک انصاف پچھلے کئی برسوں سے حکم امتناع کے پیچھے چھپ کر احتساب اور انصاف سے بھاگ رہی ہے ، تمام ثبوت بھی الیکشن کمیشن میں پیش کیے ہیں ، تحریک انصاف کو اربوں روپے کی غیرملکی فنڈنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا اس کیس کا مقصد پاکستان سے پیسے کی سیاست کو ختم کرنا ہے ، قانونی طریقے سے سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ ہونی چاہیے۔