خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی نے ریکارڈ جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا

پی ٹی آئی نے ریکارڈ جمع

پی ٹی آئی نے ریکارڈ جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا

اسلام آباد: (ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن سے انتخابات کا ریکارڈ جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔انٹراپارٹی انتخابات کے نتائج کیسے مرتب کیئے؟، پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات کا ریکارڈ کم از کم ایک سال رکھنا چاہیئے تھا: چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کی۔ تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کی مانگی گئی تفصیلات فراہم نہ کر سکی۔ تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی نے کمیشن کو بتایا کہ ہمارے پاس انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات موجود ہیں تاہم جمع کرانے کے لیے وقت درکار ہے، انکا کہنا تھا کہ ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات میں کچھ بھی غیر قانونی نہیں، ممبرز کی تعداد لاکھوں میں ہے اس لیے ریکارڈ بہت طویل ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ نے انٹراپارٹی انتخابات کے نتائج کیسے مرتب کیئے؟، پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات کا ریکارڈ کم از کم ایک سال رکھنا چاہیئے تھا۔ وکیل درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ تحریک انصاف تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے جس پر الیکشن کمیشن کے پنجاب کے رکن کا کہنا تھا کہ درخواستگزار کو کیس مضبوط بنانے کے لیے بتانا چاہیئے کہ دھاندلی کہاں ہوئی، کمیشن نے کیس کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کر دی۔