خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی، عام انتخابات کی ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا تیار

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کرلیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے دو صوبوں میں پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کیساتھ ساتھ ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا ہے جس کے مطابق گزشتہ انتخابات میں کامیاب ہونیوالے پہلی ترجیح ، رنر اپ دوسری ترجیح، زیادہ ووٹ لینے والے تیسری ترجیح جبکہ دیگر پارٹیوں سے آنیوالوں میں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سے آنیوالے پہلی ترجیح اور پی پی پی سے آنیوالے دوسری ترجیح ہوںگے تاہم ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور اسد عمر کریں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیے ہیں ،کے پی کے میں 11رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس میں مذکورہ چاروں رہنماؤں کے بعد پرویز خٹک، اسد قیصر، عاطف خان، شاہ فرمان، زرگل خان، محمود خان اور علی امین گنڈہ پور شامل ہیں، پنجاب کے لیے قائم 10رکنی پارلیمانی بورڈ میں مذکورہ بالا چاروں رہنماؤں کے علاوہ عامرکیانی، علیم خان، رائے حسن نواز، اسحق خان خاکوانی، شفقت محمود اور چوہدری محمد سرور شامل ہیں۔
کے پی کے میں 11رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس میں مذکورہ چاروں رہنماؤں کے بعد پرویز خٹک، اسد قیصر، عاطف خان، شاہ فرمان، زرگل خان، محمود خان اور علی امین گنڈہ پور شامل ہیں، پنجاب کے لیے قائم 10رکنی پارلیمانی بورڈ میں مذکورہ بالا چاروں رہنماؤں کے علاوہ عامرکیانی، علیم خان، رائے حسن نواز، اسحق خان خاکوانی، شفقت محمود اور چوہدری محمد سرور شامل ہیں۔