خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی چھوڑنے والے احمد مانیکا کو ایم ایم اے کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کی پیشکش

پی ٹی آئی چھوڑنے

پی ٹی آئی چھوڑنے والے احمد مانیکا کو ایم ایم اے کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کی پیشکش

پاکپتن: تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے سابق رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا کو متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے احمد رضا مانیکا سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیاقت بلوچ نے احمد رضا مانیکا کو ایم ایم اے میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی اور آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی بھی پیشکش کی۔
پی ٹی آئی ایم پی اے وجیہ الزمان اور سابق ایم این اے احمد مانیکا نے پارٹی چھوڑ دی
یاد رہے کہ احمد رضا مانیکا نے 31 مارچ کو پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر ارکان استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہیں۔ احمد مانیکا پی ٹی آئی پاکپتن کے ضلعی صدر کے عہدے پر فائز تھے اور وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوچکے ہیں۔