خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان بحال اجازت نامہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(ملت آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد تحریک انصاف کا بلے کا انتخابی نشان بحال کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرا دیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو اس کا انتخابی نشان بلا الاٹ کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق تحریک انصاف اب آئندہ ضمنی انتخابات، مقامی حکومتوں کے انتخابات اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ہونے والے انتخابات میں بلے کا انتخابی نشان استعمال کر سکتی ہے، الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی آگاہ کر دیا۔