خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کا تمام جماعتوں سےمشاورت کا مشورہ

لاہور: (آئی این پی) تحریک انصاف نے مسلم لیگ قائد اعظم کے تحفظات سامنے آنے کے بعد قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کو مشورہ دیا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر موجود تمام جماعتوں سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر پر اعتماد میں لیا جائے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کی آراء لیکر سب کے اعتماد سے ممبران کا تقرر کیا جائے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف صاف شفا ف الیکشن چاہتی ہے، صحیح لوگوں کو الیکشن کمیشن میں آنا چاہئے۔