خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کا نوابشاہ اور لاڑکانہ کے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ

لاہور: (ملت+اے پی پی) تحریک انصاف سندھ کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے مقابلے میں نواب شاہ اور لاڑکانہ میں امیدوار اتارے گی، اس فیصلے کی عمران خان نے منظوری دیدی ہے۔ عارف علوی نے بتایا کہ امیدوار کھڑا کرنے کے بعد دوسری جماعتوں کی حمایت کے لئے بھی رابطہ کریں گے۔