خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کا ووٹر نہیں اسلئے شکوے سننا نہیں پڑتے، عابد شیر علی

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کا کوئی ووٹر نہیں ہے، اس لیے انہیں ووٹرز کے شکوے نہیں سننے پڑ رہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عابد شیرعلی نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کام الیکشن کو ڈی ریل کرنا ہے، شہباز شریف کے دورے سے مخالفین کو بہت تکلیف ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ میں نے بھی ڈھیروں کام کروائے ہیں، میرے خلاف بھی ووٹرز آواز اٹھا سکتے ہیں اور مجھے بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عوام ہمارے چہرے بدل سکتی ہے کوئی اور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو کراچی میں شہباز شریف کے دورہ کرنے کی بڑی تکلیف ہے۔