خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کی دشمنی میں بلین ٹری منصوبے پر تنقید ہورہی ہے، عمران خان

فیصل سبحان کو آخر

پی ٹی آئی کی دشمنی میں بلین ٹری منصوبے پر تنقید ہورہی ہے، عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے جس پر تنقید صرف اس لیے ہورہی ہے کیونکہ یہ پروجیکٹ پی ٹی آئی نے شروع کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے، یہ پہلا ماحولیاتی منصوبہ ہے جسے پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ منصوبے پر محض اس لئے حملے کررہے ہیں کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا۔ عمران خان نے کہا کہ منصوبے پرمحض اس لئے حملے کرنا کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا یہ کہاں کی عقلمندی ہے، ٹمبرمافیا نے سندھ اور پنجاب کے جنگلات پر قبضہ کرکے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے، جب کہ تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم پرحملوں کے بجائے پنجاب اورسندھ کے جنگلات کی فکرکرنی چاہیئے۔
……………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…راؤ انوار کے حق میں بیان، آصف زرداری کیخلاف قرارداد جمع

کراچی: (ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آصف زرداری کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار کے حق میں آصف زرداری کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ، راؤ انوار نے کئی جعلی مقابلوں میں بے گناہوں کو مارا، اردو بولنے والے بھی جعلی مقابلوں کی بھینٹ چڑھے ۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کراچی کے عوام سے معافی مانگیں۔ خیال رہے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ راؤ انوار بہادر بچہ ہے، کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن میں 54 تھانیداروں نے حصہ لیا، 53 مارے گئے ، صرف راؤ انوار زندہ بچا۔ انہوں نے کہا نقیب اللہ کیس کو میڈیا نے ہوا دی، سب کو پیچھے ہٹ کر معاملے کا نئے سرے سے جائزہ لینا چاہئے۔