خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کی سی ای سی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب

پی ٹی آئی کی سی ای سی کا اجلاس

اسمبلیوں میں رہنا ہے یا نہیں، پی ٹی آئی کی سی ای سی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب

اسلام آباد: (ملت آن لائن) اسمبلیاں میں رہنا ہے یا اسمبلیوں کو خدا حافظ کہنا ہے، تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔حکومت مخالف حکمت عملی بنے گی، اگلے الیکشن کی تیاریوں پر بھی بات چیت ہوگی: ترجمان فواد چودھری تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 23 جنوری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں اسمبلیوں سے استعفے دینے یا نہ دینے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لاہورکے جلسے میں اعلان کیا تھا کہ استعفوں کے معاملے کا جائزہ لینے کے لئے جلد اجلاس بلایا جائے گا، اسی اعلان کے تناظر میں اب اجلاس بلایا گیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست کا جائزہ لیکر حکومت مخالف نئی حکمت عملی بنے گی، پارٹی کی ممبرشپ مہم اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی اجلاس میں فیصلے ہوں گے۔