خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کی وقت دینے کی استدعا منظور

پی ٹی آئی کی وقت دینے کی استدعا منظور
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیخلاف کیس میں تیاری کیلئے مزید وقت دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور شیریں مزاری کی جانب سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ جن پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات عائد کیے گئے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں اعتراضات کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے استدعا کی کہ وہ دیگر مقدمات میں مصروف رہے ہیں، اپیلوں کی تیاری کیلئے مزید وقت دیا جائے، عدالت عظمیٰ نے استدعا منظور کرتے ہوئے اسدعمر اور شیریں مزاری کی اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

غیر ملکی فنڈنگ کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ جن پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات عائد کیے گئے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں اعتراضات کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے استدعا کی کہ وہ دیگر مقدمات میں مصروف رہے ہیں، اپیلوں کی تیاری کیلئے مزید وقت دیا جائے،
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں اعتراضات کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے استدعا کی کہ وہ دیگر مقدمات میں مصروف رہے ہیں، اپیلوں کی تیاری کیلئے مزید وقت دیا جائے، عدالت عظمیٰ نے استدعا منظور کرتے ہوئے اسدعمر اور شیریں مزاری کی اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔