خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کے اہم رہنما جعفر خٹک پیپلزپارٹی میں شامل

پی ٹی آئی کے اہم رہنما جعفر خٹک پیپلزپارٹی میں شامل

نوشہرہ: (ملت آن لائن) نوشہرہ سے پاکستان تحرک انصاف کے رہنما جعفر خٹک پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، انہوں نے اس بات کا اعلان آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کیا۔ پی ٹی آئی نوشہرہ کے رہنما جعفر خٹک کی آصف علی زرداری سے ملاقات۔ جعفر خٹک کا پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان۔ ملاقات میں نیر بخاری، ہمایوں خان، فیصل کنڈی، سینیٹر سردار علی خان اور رحیم داد بھی شریک۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور اہم رہنما پارٹی کا ساتھ چھوڑ گئے، جعفر خٹک نے سابق صدر آصف علی زرداری نے ان سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نیئر بخاری،ہمایوں خان، فیصل کنڈی، سینیٹر سردار علی خان اور رحیم داد بھی موجودتھے۔ خیال رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدری بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بھی آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

……………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…پارٹی میں اب نئےلوگوں کوسامنےلےکرآنا ہے‘ فاروق ستار

کراچی :(ملت آن لائن) ایم کیوایم رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات سے پہلے ہم انٹراپارٹی الیکشن کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ستارنے یاسین آباد قبرستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد رابطہ کمیٹی نےغیرآئینی اجلاس کیے۔ فاروق ستار نے کہا کہ نام نہاد رابطہ کمیٹی نے مجھے کنونیرکےعہدے سے فارغ کیا، کنوینرکا واحدعہدہ ہے جوالیکشن کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہمیں بہت جلدی خود کومنظم کرنا ہوگا، ہم اپنےب نیادی نظریے پرقائم ہیں، کارکن کی حیثیت سے سب کومل کرکام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پتنگ ہم سے زیادہ دورنہیں جائے گی، ہم اپنےعوام اورکارکنان کے ساتھ ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ 2018 کے انتخابات سے پہلے ہم انٹراپارٹی الیکشن کرائیں گے، پارٹی میں اب نئے لوگوں کو سامنے لے کرآنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کو مایوس نہیں کریں گے، شہدا کوکسی حال میں بھول نہیں سکتے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو کنونیر مقرر کردیا خیال رہے کہ گزشتہ روزخالد مقبول صدیقی کا انتخاب ڈاکٹر فاروق ستار کو کنونیر کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے بعد رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا تھا۔ بعدازاں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات اور اس کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ بہادرآباد والوں کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔