خبرنامہ پاکستان

پی ٹی وی کرپشن کیس: ایف آئی اے نے شاہد مسعود کو گرفتار کرلیا

سپریم کورٹ نے

اسلام آباد:(ملت آن لائن) ایف آئی اے نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں شاہد مسعود کو گرفتار کرلیا۔

پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کرنے والی اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے 25 اکتوبر کو شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی تھی جس کے بعد ٹی وی اینکر گرفتاری کے خوف سے عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔

شاہد مسعود جمعہ کے روز عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دی۔

عدالت نے شاہد مسعود کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی جس پر ایف آئی اے نے انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

شاہد مسعود کو پیپلزپارٹی کے دور میں سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی وی لگایا تھا، اینکر پر 3 کروڑ 30 روپے کی خردبرد کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ شاہد مسعود نے زینب قتل کیس میں بھی مجرم عمران کے بیرون ملک اکاؤنٹس کا دعویٰ کیا تھا جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ازخودنوٹس لیا تھا تاہم اینکر اپنا دعویٰ درست ثابت نہیں کرسکے تھے جس پر انہوں نے عدالت سے معافی مانگی اور جب کہ عدالت نے ان کے پروگرام پر تین ماہ پابندی عائد کی تھی۔