خبرنامہ پاکستان

پی پی تبدیلی مذہب کا بل واپس لینے پر تیار

لاہور: (ملت+اے پی پی) سابق صدر آصف زرداری نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو فون کیا۔ انہوں نے سینیٹر سراج الحق کو بتایا کہ وہ سندھ اسمبلی کا مسلمان ہونے کیلئے عمر کی حد بارے پاس کردہ بل واپس لینے کو تیار ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے آصف زرداری کے اس فیصلے کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ صدر زرداری سے بات کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی برادری کے ہر فرد کا احترام کرتے ہیں خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور مختلف مذاہب کو ماننے والے پاکستانی اپنے مذاہب پر آزادی سے عمل پیرا ہیں۔