خبرنامہ پاکستان

پی پی کا مطالبہ تسلیم، حلقہ بندیوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل پہنچ گیا

پی پی کا مطالبہ تسلیم، حلقہ بندیوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل پہنچ گیا
اسلام آباد: (ملت آن لائن) وزیر اعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر 13 نومبر کو دن 12 بجے وزیر اعظم آفس میں ہو گا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کی کل نشستوں اور حلقہ بندیوں اور مردم شماری کے عبوری نتائج پر غور کیا جائے گا۔ نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جب تک معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہیں آتا، آئینی ترمیم میں ساتھ نہیں دیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے علاوہ چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیر قانون اور سیکرٹری قانون سمیت اہم حکام شریک ہوں گے۔