اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے پار لیمانی رہنماؤں کا اجلاس اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں پی پی کارکن کی ہلاکت ،پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب کمی نا کر نے کیخلاف قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے پار لیمانی رہنماؤں کا اجلاس اپوزیشن لیڈر سید خوشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس میں رکن قومی اسمبلی نوید قمر، شازیہ مری ،عمران ظفر لغاری ،نفیسہ شاہ سمیت پی پی کے 20سے زائد ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں پی پی کارکن کی ہلاکت ،پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب کمی نا کر نے کیخلاف قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے