خبرنامہ پاکستان

پی کے 8 میں نتائج بدلے گئے: بلاول

پشاور:(اے پی پی) بلاول ہاؤس لاہور میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی وسطی پنجاب آرگنائزنگ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز ماننا پڑیں گے، چاہتے ہیں بلاامتیاز احتساب ہو، آغاز وزیر اعظم سے ہو، بیٹه کر بات ہو اور ٹی او آرز کا مسئلہ حل ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز ماننا پڑیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نون لیگ کی حکومت دهاندلی سے باز نہیں آ رہی، پشاور کے ضمنی انتخابات پیپلز پارٹی جیت رہی تھی لیکن نتائج بدل گئے، پیپلز پارٹی کیلئے اچھے دن آ رہے ہیں، پنجاب میں بھی جلد حالات بدل جائیں گے۔