خبرنامہ پاکستان

پے درپے ناکامیاں، ہاکی فیڈریشن نیا ٹیلنٹ تلاش کرے گی

پے درپے ناکامیاں، ہاکی فیڈریشن نیا ٹیلنٹ تلاش کرے گی
لاہور:(ملت آن لائن) عالمی سطح پر موجودہ کھلاڑیوں سے مایوس کےباعث پی ایچ ایف نے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کا پروگرام بنالیا۔ آئندہ ماہ سکھر میں شیڈول قومی ہاکی چیمپئن شپ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرکے ترجیحی بنیادوں پر ان کی گرومنگ کی جائیگی،گیم میں مکمل طور پر مہارت رکھنے اور غیر معمولی فٹنس کے حامل پلیئرز کو ہی کامن ویلتھ گیمز اور ورلڈ کپ سمیت آئندہ برس شیڈول انٹرنیشنل ایونٹس میں ملکی ٹیم کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
کھلاڑیوں کی تلاش کا کام 25نومبر سے عبدالستارایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی سے شروع ہوگا اور8 دسمبر کو جنرل موسی ہاکی اسٹیڈیم بلوچستان میں ختم ہو گا، ٹرائلز کی نگرانی صوبائی ایسوسی ایشنز کے بجائے پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ خود کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں سے مطمئن نہیں ہے، مسلسل ناکامیوں کے بعد حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے سلیکشن کمیٹی کو ہر بار30 سے35 کے قریب کھلاڑیوں کے پول میں سے حتمی اسکواڈ کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔