خبرنامہ پاکستان

چاروں صوبوں میں ماس ٹرانزٹ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پاک چین مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے اعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں ہر صوبے کیلئے ایک ایک صنعتی زون منظور کیا گیا ہے۔ فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور گوادر میں صنعتی زونز بنائے جائیں گے۔ کمیٹی نے لاہور مٹیاری ٹرانسمشن لائن، پشاور سے ڈی آئی خان تک سڑک اور ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن اور قراقرم ہائی وے کی توسیع کا منصوبہ بھی منظور کر لیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب بسمیہ روڈ کی بھی منظوری دے دی گئی۔ مشترکہ کمیٹی نے ماس ٹرانزٹ کے چاروں منصوبے بھی منظور کر لئے ہیں۔ پشاور اور کوئٹہ ماس ٹرانزٹ منصوبہ بھی اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کر لیا گیا۔ کمیٹی نے اورنج ٹرین منصوبہ اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ بھی اقتصادی راہداری میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔